بگوٹا(اے ایف پی ) کولمبیا میں فوج کا آپریشن جاری ہے، نیشنل لبریشن آرمی کے 10 گوریلے ہلاک ہوگئے۔ یہ تصدیق وزارت دفاع نے کی ہے ادھر افریقی ملک برکینا فاسو میں خودکش میں 8 فوجی ، 8حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہوگئی جبکہ حکام نے کہا ہے 24 شہریوں سمیت 61 افراد زخمی ہوئے تھے۔ قبل ازیں فرانسیی سفارتخانے اور ملٹری ہیڈکوارٹرز پر حملے میں 7 فوجیوں اور 9 حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاع تھی۔