اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی توپوں کا رخ ایک بار پھر دھرنا قیادت ہی رہی.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے کے عوام بھی نا م نہاد تبدیلی کے کھوکھلے دعوؤں سے عاجز آچکے ہیں، دھرنے دینے والوں نے اپنے صوبے میں بھی ڈلیور نہیں کیا،، یہ عناصر اپنے صوبے کے عوام کا بھی سامنا نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ان کے جھوٹ کی سیاست بھی عوام کے سامنے ہے، باشعور عوام جانتے ہیں کہ پونے پانچ برس کے دوران کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے اور کس نے دھرنے دے کر وقت ضائع کیا ہے، ہم نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ہے، ہمارا دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف اور بہترین دور ہے، ہم نے عوام کی خدمت کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کئے ہیں، ہماری کارکردگی اور ان کے جھوٹ کی سیاست عوام کے سامنے ہے.