سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔جج محمد بشیر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے جب کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی سفارش حکومت کو بھیج چکی ہے تاہم حکومت نے عدالت کی سمری پر کچھ نہیں کیا۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون کو فوری طلب کرلیا اور کہا کہ سیکریٹری قانون بتائیں سمری پر کیا پیشرفت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے اور اس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے۔