نیب ریفرنس کیسز:احتساب عدالت کی نواز شریف کو طبیعت خرابی کے باعث گھر جانے کی اجازت

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کیسزکی سماعت کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث نوازشریف کو گھرجانے کی اجازت دے دی۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے خلاف پیشی کے لیے پہنچے۔سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پرعدالت نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دے دی جبکہ کارروائی جاری رہی۔

ای پیپر دی نیشن