افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کےماسٹر مائنڈ استاد یاسین سمیت 20خود کش بمبار ہلاک، بیشتر دہشتگردوں کا تعلق سوات سے تھا

افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 خود کش حملہ آور مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مارے جانے والوں میں اکثریت کا تعلق سوات سے تھا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ کے سلطان خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کا ہدف خود کش بمبار کا مرکز تھا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 26 افراد نشانہ بنے جبکہ خود کش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ یاسین بھی مارا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر دہشتگردوں کا تعلق سوات سے ہے۔ پشاور حملے کے دوران پانچ امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن