اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے مختاراں مائی کی نظر ثانی اپیل پر ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں مختاراں بی بی کی نظر ثانی اپیل پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔مختاراں بی بی کے وکیل اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے ۔جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ملزمان کے وکلا کہاں ہیں ؟ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں کل شام کو نوٹس ملا ہے، کم وقت میں وکیل نہیں کر سکے جب کہ ہمارے پاس وکیل کرنے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو موقع دیتے ہیں وکیل کر لیں۔عدالت نے تمام فریقین کو وکلا کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مختاراں مائی کی نظرثانی اپیل پر ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت
Mar 07, 2019