سرینگر(این این آئی+ آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت پرضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترال اور اسکے ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انکے گھروں میں جارہے ہیں ۔ فوجیوں نے عرفان احمد راتھر ادفر فیاض نامی نوجوانوں کو منگل کے روز ترال کے میر محلہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ دونوں نوجوانوں کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزادی اور اسلام کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ لوگوں نے زبردست احتجاج بھی کیا۔
مقبوضہ کشمیر: 2شہدا سپرد خاک، مظاہرے، ہڑتال، دفعہ35منسوخی کے سنگین نتائج ہونگے:حریت قیادت
Mar 07, 2019