عالمی برادری امن کے دشمن مودی کیخلاف اقدامات کرے: زرداری

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی برادری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے تنظیمی وفد نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی جارحیت یا دراندازی کرنے سے پہلے جواب اور انجام ذہن میں رکھے۔ بھارتی وزیراعظم کا دھمکی آمیز لہجہ حواس باختگی کا ثبوت ہے۔ نریندر مودی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن دا ئوپر لگا رکھا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام پر بجلی، پٹرول اور گیس بموں کی برسات کر رکھی ہے۔ حکومت اسی طرح عوام پر بوجھ ڈالتی رہی تو عوام اٹھ کھڑئے ہونگے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سلوک پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...