لندن (آ ئی این پی) بر طا نو ی خبر ر سا ں ادارے نے بھا رتی فضا ئیہ کے با لا کو ٹ میں کسی بھی عما رت پر حملے کے دعووں کا جھوٹ قرار دے دیا، سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت کر دیا کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی، بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا،بد ھ کو شا ئع ہو نے والی رپورٹ کے مطا بق بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔ امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی۔ پلانیٹ لیب نامی کمپنی نے بالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔برطانوی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوں کو مشکوک بنا دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا۔ چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا۔