راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ایک گھر میں دو کروڑ 85 لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ ائیر پورٹ کو ظفرنے بتایا کہ مدعی کے بھائی کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ95 ہزار روپے کی نقدی ،طلائی زیورات ، مائیکروویو اوون،سوٹ چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو مدثر نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے مجھے راستے میں روک کر گن پوائنٹ پر نقدی سے محروم کردیا میری مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مدعی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو عابد نے بتایا کہ میری مہران کار چوری ہوگئی ہے تھانہ نیوٹائون کو وقاص نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو یار محمد نے بتایا کہ مدعی کا ٹریکٹر چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو سہیل نے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی ہے تھانہ سول لائن کو شاہجہان نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ پیرودھائی کو ایس ڈی او واپڈا نے بتایا کہ مین تار سے بجلی چوری کرلی گئی ہے تھانہ شہزاد ٹائون کو محمد تعظیم نے بتایا کہ نیلم کالونی میں میرے گھر سے دو کروڑ85 لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ نون کو غلام دستگیر نے بتایا کہ شیخ پور میں میری زمین سے50 ہزار روپے مالیتی درخت چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کو قیصر شبیر نے بتایا کہ سیکٹر ایچ نائن میں بازار کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔
جڑواں شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ،طلائی ،ٹریکٹرسے محروم
Mar 07, 2019