ٹیکنو موبائل کی پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کیلئے ٹیکنو اور ییلو سٹون میں اشتراک

Mar 07, 2019

لاہور (پ ر) ٹیکنو موبائل پاکستانی صارفین کیلئے نیا نام نہیں ٹیکنو کے اچھوتے اور دیدہ زیب سمارٹ فونز نے بہت کم عرصے میں پاکستانی مارکیٹ کو جدت کی ایک نئی جہت سے روشناس کروایا ہے ٹیکنو ہمیشہ سے اپنے صارفین کو خدمات کے میدان میں نہایت اہم سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ صارفین کی سہولت اور خود تک مزید رساء یدینے کیلئے ٹیکنو نے ییلوسٹون کو پاکستان میں اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہے یہ اشتراک نہ صرف ٹیکنو کی پیش بینی کی ایک اہم دلیل ہے جبکہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فونز کی صنعت میں وسعت کے اثرات سے پیدا ہونے والے مواقع کے فوائد کا ایک پیش خیمہ ہے۔

مزیدخبریں