واشنگٹن(آئی این پی) ہیلری کلنٹن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں امریکی صدر کے خلاف کھڑی نہیں ہوں گی۔میڈیا ٹائیکون مائیکل بلومبرگ بھی حصہ نہیں لیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہوں گے، ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا میں 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 2020 میں وہ دوبارہ الیکشن میں صدر ٹرمپ کے خلاف کھڑی ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔علاوہ ازیںامریکی میڈیا ٹائیکون مائیکل بلومبرگ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اگلے صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدواری کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے انٹرنیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ریبپلکن سیاستدان اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا سکتے ہیں لیکن کئی ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں سے ان کا ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے حتمی صدارتی امیدوار بنایا جانا کافی مشکل ہو گا۔ اگلے برس ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار بننے کی دوڑ میں اب تک چودہ سیاستدان شامل ہو چکے ہیں، جن میں کئی خواتین بھی ہیں۔ بلومبرگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔
ہیلری کے بعد مائیکل بلومبرگ کابھی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
Mar 07, 2019