سپریم کورٹ بار کے دو گروپ آمنے سامنے، امان اللہ کنرانی پر الزامات کی بوچھاڑ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دو گروپ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے صدر امان اللہ کنرانی کے اقدامات کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بطور صدر امان اللہ کنرانی نے قواعد کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عظمت اللہ چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امان اللہ کنرانی کے اقدمات کیخلاف اپیل دائر کروں گا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے عہدیداران نے سپریم کورٹ کے باہر صدر امان اللہ کنرانی کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ بطور صدر امان اللہ کنرانی نے قواعد کی دھجیاں اڑائی ہیں ہم الیکشن جیتنے کے بعد منتخب ہوئے جبکہ ہمارے صدر امان اللہ کنرانی مخالف گروپ حامد خان گروپ سے منتخب ہوئے سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار صلاح الدین گنڈاپور نے کہا کہ امان اللہ کنرانی نے تمام اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے میٹنگ بلانا سیکرٹری کے اختیارات میں ہوتا ہے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے اپنے دفتر میں بیٹھ کر فیصلے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن