بھارتی بحریہ کو بھاگنے پر مجبورکرکے پاکستان نے ایک اورکامیابی حاصل کی:امیرالعظیم

Mar 07, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوزکواپنی حدود سے پیچھے دھکیل کر ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔اب ثابت ہوگیاہے کہ پاکستان کی بری،بحری اور فضائی افواج پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبواسکتی ہیں۔ہندوستانی آبدوزکو آسانی کے ساتھ تباہ کیاجاسکتا تھا مگر اسے واپس بھیج کر یہ پیغام بھارت سمیت پوری دنیا کو دیاگیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں کسی قسم کی جارحیت نہیں چاہتالیکن ہمارے اوپر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر انڈیا کو بھرپورجواب دیاجائے گا۔مودی عوامی اجتماعات میں مسلسل غلط بیانی کرتے ہوئے بھارتی عوام کے جذبات کو بھڑکانے اورانڈین میڈیا اشتعال انگیزی کے ذریعے جنگی جنون کو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔الحمد للہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج چاک وچوبند اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مزیدخبریں