پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر اب بہت دلچسپ صورتحال ہے، پلے آف مرحلے کے لیے 2ٹاپ ٹیمیں فائنل ہوگئیں اور اب تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے تین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے پلے آف کے لیے رسائی حاصل کرلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پہلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں اگر وہ جیت حاصل کرتی ہے تو 10پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، اس کی پوائنٹس ٹیبل پر جگہ تیسری ہوگی یا چوتھی یہ کراچی کنگز کے میچز کے بعد فائنل ہوگا۔اس صورتحال میں لاہور قلندرز کو اگر پلے آف کی دوڑ میں اِن رہنا ہے تو ملتان سلطانز سے آخری میچ جیتنا ہوگا اور یہ بھی دعا کرنا ہوگی کہ کراچی کنگز اپنے اگلے دونوں ٹاکروں میں ناکام ہو تاکہ چوتھی پوزیشن کا فیصلہ اس کے اور کراچی کنگز کے درمیان نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو۔لیکن اگر اسلام آباد ہارتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کا چانس بن جائے گا، مگر پلے آف میں نشست پکی کرنے کے لیے اسے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے، تاکہ 10پوائنٹس کے ساتھ جگہ پکی کی جائے ۔اگر لاہور قلندرز اگلا میچ ہار جاتی ہے تو پھر 8پوائنٹس کے ساتھ اس کے اور اسلام آباد کے درمیان چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، اس دوران کراچی کنگز اگر ایک بھی میچ جیتتی ہے تو وہ تیسری پوزیشن پر چلی جائے گی۔لیکن اگر کراچی کنگز دونوں میچ ہار جاتی ہے تو تینوں ٹیموں میں سے جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگا وہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لے گا۔
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے 'اگر مگر' شروع
Mar 07, 2019 | 15:22