لاہور (کلچر ل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کی زیر صدارت الحمراء کمیٹی روم میں اجلاس ہواآرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سکروٹنی کا عمل جاری رہا،دوسرے روز تک 600درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اجلاس میں بتایا کہ نامور آرٹسٹوں کا آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کیلئے درخواست دینا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ درخواستیں موصول ہونے کا عمل 15 مارچ تک جاری رہے گا۔