لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء برائے قائداعظم گولڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا، لوساڈا کے شاندار چھ گول کی بدولت ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے باڑیز کو 8-7 سے ہرا دیا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج نے بی بی جی کو ہرا کر8-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس طرح جمعتہ المبارک کو سیمی فائنل ماسٹر پپینٹس بلیک اور ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کے درمیان کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم مین فائنل میں اتوار کو ماسٹر پینٹس کے خلاف کھیلے گی۔