لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )چاند میموریل کلب نے ینگ کرشن نگر جم خانہ کو چھ وکٹوں سے ہر ادیا۔ملک انور میموریل ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ینگ کرشن نگر کی ٹیم 166رنز پرآئوٹ ہوگئی۔ شان بٹ 45رنز بناکر نمایاں رہے۔ عدنان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ چاند میموریل نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا۔ نعمان نے ناقابل شکست 100رنز بنائے ۔ وسیم خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔