لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرا ون ڈے میچ 123رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا۔میچ کو بارش کی وجہ سے 43اوورز تک محدود کردیاگیا ۔ بنگلہ دیش نے 3وکٹوں پر 322رنز بنائے ۔ تمیم اقبال نے 128اور لٹن داس نے 176رنزکی اننگز کھیلی۔ زمبابوین ٹیم 218رنز پر ڈھیر ہوگئی۔