لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی سے لاہور منتقل نہیں کئے جائیں گے۔ ہم سندھ کی صوبائی حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سندھ کی حکومت نے کرونا وائرس کے بارے میںآگاہ کردیا ہے اس بارے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کا کرکٹ کے لگاو شاندار ہے، کراچی بڑا شہر ہے اور ہمیں شائقین کرکٹ کے حقوق کا اندازہ ہے۔
کرونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کراچی سے لاہور منتقل نہیںہونگے
Mar 07, 2020