بیروت(اے پی پی) لبنان میں عدالت نے 20 بینکوں اور ان کے سربراہان کے اثاثے منجمد کرنے کا سرکاری حکم معطل کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام کے ملک کی کمزور ہوتی معیشت کی حالت مزید تشویشناک ہو سکتی ہے ۔جج غساناویدات نے بتایا کہ اقدام سے ملک اور اس کے مالیاتی شعبہ کے بدنظمی کی طرف جانے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔