ماسکو (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ماسکومیں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس فلسطینی صدر محمود عباس اور تحریک فتح کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہے، امریکا ا موجودہ حالات میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مکمل طرفداری کررہاہے۔