اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)گولڑہ موڑ،نصیر آباد،قاسم پور،پوسٹل کالونی،برٹش ہومز،اکبر آباد ،راجہ آباد،چشتیہ کالونی،کوہ نور ملز کالونی،ڈھوک مستقیم،فضل آباد،محبوب سٹریٹ کے عوام نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان علاقوں کو 1981ء کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع اسلام آباد میں شامل کر دیا گیا ہے مذکورہ علاقے کے عوام میں اس فیصلے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،عوام نے جمعہ کے اجتماعات میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے دعائیں کیں،عوام نے اپیل کی کہ اس فیصلے کو برقرار رکھا جائے ،کسی فرد واحد کی سیاسی خواہش یا اعتراض کو مسترد کیا جائے اور صدر پاکستان کے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق موضع سہام کے 570نمبرات خسرہ،موضع چوہڑ کے 2142نمبرات خسرہ،موضع شیخ پورہ کے 396نمبرات خسرہ،موضع نوتھہ،سالم ،بوکڑہ سالم ضلع اسلام آباد میں شامل ہو چکے ہیں۔
گولڑہ موڑ،نصیر آباد،قاسم پور ودیگرعلاقوں کو اسلام آباد میں شامل کر دیا
Mar 07, 2020