راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اپنی صلاحتیوں کو بروقار لاتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مثالی کام کیے ہیں،ایوی ایشن ڈویژن نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام اور مسافر وں کے لیے احتیاطی تدابیر کرکے پاکستان کو کرونا وائرس حملے سے محفوظ بنا لیا ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ الطاف نے جاری بیان میں کیا۔،انہوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر محکمہ صحت نے مثالی انتظامات کیے ہیں،پڑوسی ممالک سے مقابلہ کیا جائے تو پاکستانی حکومت کرونا وائرس کو قابو کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے ،کرونا وائرس گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے حکومت اس آفت سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اب ضلعی سطح پر بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔