لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔ ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری کا عمل مکمل کرکے کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے شہباز شریف دور میں نالہ بنایا گیا جس پر کروڑوں روپے قومی خزانے سے خرچ کئے گئے۔ حمزہ شہباز کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اس دوران پولیس اہلکاروں اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔
حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع‘ لیگی کارکنوں‘ اہلکاروں میں تلخ کلامی
Mar 07, 2020