کراچی: عمارت گرنے سے جاںبحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی، ملبہ ہٹانے کا کام جاری

کراچی (آن لائن) رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 24 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گزشتہ سے پیوستہ روزگرگئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ دوسری جانب رضویہ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں غفلت، لاپرواہی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ملبے میں ممکنہ طور پر شہریوں کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر انتہائی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں ڈسٹرکٹ و سٹی انتظامیہ، پاک آرمی، سندھ رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ، ایدھی فائونڈیشن اور چھیپا ویلفیئر سمیت مختلف ریسکیو اداروں کے رضا کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم را کے مطابق ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اردگرد کی عمارتوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...