مقبوضہ کشمیر کی شتاخت پر مزید وار، سرینگر کے معروف مقامات، شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے کا عندیہ

سرینگر(اے این این ) سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے عندیہ دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دار الحکومت سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے۔ سرینگر میونسپل کارپویشن سرینگر ریگل چوک، امیرا کدل روڈ اور حضرت بل،صدربل لال بازار روڈ کا نام بدلنے پر زور دے رہی ہے۔جبکہ وادی کے معروف امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر 'سید شجاعت بخاری روڈ' رکھاجائے گا۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن سری نگر کے میئر جنید عظیم متو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی ایس ایم سی جنرل کونسل کے اجلاس میں نام تبدیل کرنے کے لیے دو قراردادیں پیش کریں گے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کا اجلاس 9 مارچ کو ہوگا۔جنید متو نے کہا کہ وہ ریگل چوک - امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر 'سید شجاعت بخاری روڈ' اور حضرت بل۔ صدربل چوک لال بازار کو 'مشیر الحق روڈ' کے نام سے منسوب کریں گے۔ سرینگر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر نے کہا ہم دو شخصیات سید شجاعت بخاری اور مشیر الحق کی خدمات کی یاد میں دو تاریخی سڑکوں کا نام تبدیل کریں گے۔ القمرآن لائن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کا نام رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔سید شجاعت بخاری کشمیر کے ایک قدآور صحافی تھے، اور ڈاکٹر مشیر الحق کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔ جنید متو نے کہا کہ شہر کے موجودہ ناموں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔مستقبل میں ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی جائے گی۔نام تبدیل کرنے کے اختیارات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنید متو نے کہا کہ 'وہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے تحت ووٹنگ کے لیے قراردادیں پیش کریں گے اور اس ایکٹ کے تحت ایس ایم سی کو شہر میں سڑکوں کا نام تبدیل کرنے یا نام رکھنے کے لیے خصوصی جواز حاصل ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چند روز قبل خطے جموں میں میونسپل کارپوریشن نے دو تاریخی چوکوں کا نام تبدیل کیا تھا۔جموں کے معروف 'سٹی چوک ' کا نام بدل کر 'بھارت ماتا چوک' رکھ دیا گیا جبکہ ایک اور چوراہے کا نام 'اٹل چوک' رکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...