کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میںایک بارپھر مندا چھاگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 1162.44پوائنٹس کی کمی سے 38219.67 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ74.64 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کوایک کھرب 85ارب97کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،اورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت28.25 فیصدکم رہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف, فوجی سیمنٹ، پائنیئر سیمنٹ، ڈی جی خان سیمنٹ ، یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان ،ہیسکول پٹرول، ،پاک الیکٹران ،پاور سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے67کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ265 میں کمی جبکہ23 میں استحکام رہا۔