گرے لسٹ ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے معیار پرپورا اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے

واشنگٹن(آئی این پی ) پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے ، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تعمیری ڈھانچے میں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالر سرمایہ کاری کرچکاہے،عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سے مستثنی ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔پاکستانی خصوصی سفیر نے کہا پاکستان نے چین سے آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں، امریکا کے سیکریٹری کامرس کادورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف ایٹی ایف کے معیارپراترنے کیلئے2پوائنٹس رہ گئے ہیں، ایف اے ٹی ایف سزا وں کے معاملے میں تبدیلی چاہتی ہے ، سزادینے کامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسے دخل دے سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن