رائے ونڈ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماء ایم پی اے محمد مرزاجاوید نے کہا کہ پاکستان میں پیدا خودساختہ اندرونی خطرات ملک کے وجود کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا پاکستان دوسال میںعوام نے دیکھ لیا ہے، موجودہ حکومت کا نیا پاکستان ماڈل ملک زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جوحالات ہیں، وہ معمولی بات نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، سب کو مل کربیٹھنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ان کا کہنا تھا جو بھی اقتدار میں قوتیں اور اسٹیک ہولڈر ہیں، وہ فیصلہ کریں کہ ملک میں حکومت کیسے ہوا کرے گی۔
موجودہ حکومت کا ’’نیا پاکستان‘‘ ماڈل زیادہ دیر نہیں چل سکتا:مرزاجاوید
Mar 07, 2020