رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ رائے ونڈ میںمحکمہ زراعت کی 200کنال اراضی پر شہر خاموشاں اور سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ ان کی تجویز پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 2016ء میں ہی منظور کرلیا تھا جبکہ شہر خاموشاں کیلئے سال 2017میں تین کروڑ 15لاکھ کا فنڈ بھی ریلیز کروایا گیا تھا جبکہ حلقہ کے کھلاڑیوں کیلئے سٹیڈیم کی جلد تعمیربھی متوقع تھی،جوکہ بعد ازاں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے یکطرفہ فیصلہ اور جنرل الیکشن کرانے کی آڑ میں ان دو بڑے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ کو ماڈل بنانے کیلئے ان کی تجاویز پر نوازشریف اور شہبازشریف نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے ،جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فلائی اوور جنرل بس سٹینڈ ماڈل بازار قابل ذکر ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان کے انتخابی حلقہ میں عوامی فلاح کا ابھی تک ایک بھی منصوبہ شروع کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکی بلکہ ان کے دور میں منظور کرائے گئے منصوبوں شہر خاموشاں اور سٹیڈیم کو آج اپنے کریڈٹ میں ظاہرکرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی بھونڈی کوششیں کررہی ہے ۔