رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل منج نے کہاکہ پاکستان میں عورت ڈاکٹر اور وکیل بھی بنے گی، وزیراعظم بھی بنے گی، پیپلز پارٹی کی تاریخ بناتی ہے، عورتوں کے حقوق میں اس کا کردار سب سے زیادہ ہے، جو جماعت ماضی میں بے نظیر بھٹو کی مخالف تھی اب وہ بھی کہتی ہے عورت کے پاس قیادت ہونی چاہیے۔