طالبان ممکنہ طورپرافغان حکومت کاکنٹرول سنبھال سکتے ہیں:ڈونلڈٹرمپ

Mar 07, 2020 | 11:34

ویب ڈیسک

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد طالبان ممکنہ طورپرافغان حکومت کاکنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔کابل میں ستائیس افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعدوائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ متعلقہ بیرونی ملکوں کو اس خدشے پرغورکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگرطالبان امریکی حمایت یافتہ موجودہ حکومت سے اقتدارچھیننے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ بظاہراس قدرآسان ہدف نہیں ہے اگرچہ اس کاممکنہ خطرہ موجودہے۔

مزیدخبریں