5 یورپی ملکوں کی شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تنقید

Mar 07, 2020 | 11:58

ویب ڈیسک

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل پانچ یورپی ملکوں نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات پر تنقید کی ہے۔ 15 رکنی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے بعد برطانیہ ، فرانس اور تین دیگر ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اجلاس بلانے کی درخواست ان پانچ ملکوں نے کی تھی۔ بیان میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرے۔اجلاس سے قبل اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفیر کرسٹوف ہویس گَن نے کہا کہ شمالی کوریا کو بین الاقوامی قانون کی مسلسل پامالی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔امریکہ، چین اور روس نے مشترکہ بیان پر دستخط نہیں کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت گزشتہ سال سے کہہ رہی ہے کہ شمالی کوریا کے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تجربات سے اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ چین اور روس، پیانگ یانگ کے خلاف عاید کردہ پابندیاں نرم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں