ہم 20سال سے افغانستان کی حفاظت کررہے،مزید20سال وہاں نہیں ہونگے،انھیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے:ٹرمپ

Mar 07, 2020 | 13:14

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے نکلنے کے بعد طالبان وہاں حکومت پر قبضہ کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا جس کے تحت افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی اور افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی افواج 14 ماہ میں واپس چلی جائیں گی۔وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ امریکا کے جانے کے بعد کہیں طالبان تو حکومت پر قبضہ نہیں کر لیں گے؟ اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایسا نہیں ہونا چاہیے لیکن امکان ہے کہ ایسا ہو گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم 20 سال سے افغانستان میں ہیں اور ان کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن ہم مزید 20 سال تک وہاں نہیں ہوں گے، بالآخر انھیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔

ہم 20 سال سے افغانستان کی حفاظت کررہے،مزید20سال وہاں نہیں ہونگے،انھیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔

مزیدخبریں