پی این ایس یرموک کا ترکی کی بندرگاہ کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے لئے رومانیہ میں تیارکئے گئے جہاز پی این ایس یرموک نے ترکی کی بندرگاہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ گل چک پہنچے پر پاک بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سے ترکش عوام بحریہ کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا،اس کے علاوہ ترکی جانب سے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،عشایئے میں میزبان بحریہ سمیت سفارتی اور دفاعی شخصیات نے شرکت کی،عشائیہ میں حکام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن