تیونس ایئر شو میں سعودی شاہینوں کے کرتبوں نے حاضرین کے دل موہ لیے

Mar 07, 2020 | 15:05

ویب ڈیسک

تیونس کے شہر جربہ میں Aerospace and Defense Exhibition کے دسویں ایڈیشن میں سعودی فضائیہ کے ہوابازوں نے آسمان پر شان دار کرتب دکھا کر ایونٹ کے مسلسل تیسرے روز حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق باصلاحیت سعودی شاہینوں کے فضائی کرتبوں نے ایئر شو میں شریک حاضرین کو اپنی سانسیں روکنے پر مجبور کر دیا۔

سعودی شاہینوں نے طیاروں کے سبز اور سفید دھوئیں کے ذریعے فضا میں خوب صورت چیزیں بنائیں۔ ان میں مملکت کا قومی نشان "تلوار اور کھجور کا درخت" نمایاں ترین تھا۔ایئر شو کے حاضرین اس بات پر متفق نظر آئے کہ سعودی شاہینوں کی ٹیم نے نہایت خوب صورت اور باکمال انداز سے سعودی رائل ایئرفورس کی نمائندگی کی۔ مذکورہ فضائی کرتبوں سے سعودی ہوابازوں نے اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا لوہا منوا لیا۔
 

مزیدخبریں