چین کاادلب میں روس اورترکی کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کاخیرمقدم

Mar 07, 2020 | 15:46

ویب ڈیسک

چین نے شام کے صوبے ادلب میں روس اورترکی کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کاخیرمقدم کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب Zhang Junنے نیویارک میں پریس بریفنگ میں کہاکہ یہ اقدام شام کے بحران کے سیاسی حل کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جس میں عالمی ادارہ سہولت کارکاکرداراداکررہاہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ معاہدے پرمکمل عملدرآمدکیاجائے گا۔ Zhang Jun نے اس بات پرزوردیاکہ معاہدے پرعملدرآمدمیں شام کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور سیاسی آزادی کامکمل احترام کیاجاناچاہیے۔
 

مزیدخبریں