گلوبل وارمنگ کے باعث دیوہیکل برفانی تودہ ٹوٹ کرسمندر میں بہہ گیا۔ارجنٹائن میں فوٹوگرافر نے ایک انوکھا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جب گلوبل وارمنگ کے باعث دیوہیکل برفانی تودہ ٹوٹ کرسمندر میں بہہ گیا۔نوجوان ارجنٹائن کے گلیشئر کے قریب فوٹوگرافی کر رہے تھا کہ اچانک برف کی دبیز تہہ میں سرسراہٹ ہوئی اور برفانی تودہ دیکھتے ہی دیکھتے زور دار دھماکے سے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔دنیا میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے باعث جہاں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہیں برفانی تودوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی بڑھ گئی ہے۔