پاکستان نے بھارتی حکام کی طرف سے اپنے تجارتی بحری جہاز سے ممکنہ عسکری نوعیت کے سامان کی ضبطگی کے بھارتی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ضبط کیا گیا سامان Heat Treatment Furnace Casing System ہے جو متعدد صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ نظام کسی بھی عالمی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس نظام کو متعلقہ دستاویز میں درست طور پر ظاہر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی معلومات کو چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔
پاکستان نےتجارتی بحری جہازسےممکنہ عسکری نوعیت کےسامان کی ضبطگی کےبھارتی دعوے مستردکردیئے
Mar 07, 2020 | 17:52