وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے ۔عثمان بزدار نے کہاکہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرے گی۔