بائیڈن  فوجی طاقت  کے استعمال کی اجازت کے اختیار کواپ ڈیٹ کرنے پرمتفق ہیں:وائٹ ہائوس

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے  امریکی فوجی کارروائیوں کے جواز کے لئے فوجی طاقت  کے استعمال کی اجازت (اے یو ایم ایف) کواپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری جین پساکی نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ صدر بائیڈن اس بات پر متفق ہیں کہ اے یو ایم ایف کو اپ ڈیٹ کرنا کافی عرصے سے التواکا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن پیش رفت کے لئے ایک مختصر اورمخصوص فریم ورک پر بات چیت کے خواہاں ہیں اور اس معاملے پر ڈیموکریٹ کے سینیٹر ٹم کین سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کا یہ بیان سینیٹرکین اور ریپبلکن سینیٹر ٹوڈ ینگ کی جانب سے صدرکے جنگ کے اختیار کو روکنے کے لئے 1991 اور 2002 کے اے یو ایم ایف کی منسوخی کے لئے قانون سازی متعارف کرانے کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن