ملتان (سماجی رپو رٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سنیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط ترین قلعے ہیں جن سے ق آن و حدیث کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور تاقیامت ہوتی رہیں گی نیاحکومتی وفاق المدارس کو ہم مستردکر تے ہیں یہ مدارس کے خلاف سازش ہے یہ وفاق نہیں نفاق کی علامت ہے اور مدارس کو کمزور کرنے کی حکومتی سازش ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکز الحرمین ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر یسن ظفر، مولانا عبد الرحیم گجر، علامہ عنایت اللہ رحمانی،علامہ ہدایت اللہ رحمانی،علامہ سید خالد محمود ندیم، مولانا اسلم مجاہد، مولانا امین توحیدی، مفتی عبد الرحمن شاہین، قاری سیف اللہ عابد، مولانا اسلم حنیف، مولانا اکرم ہریری، مولانا اکرم شہزاد سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ حکمرانوں کی دینی مدارس کے خلاف کی جانے والی تمام سازش ناکام ہوں گی سوچی سمجھی سازش کے ذریعے اپنے غیر ملکی آقاؤ ں کوخوش کرنے کے لئے مدارس کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں لیکن اللہ تعالی کے حکم سے مدارس ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قائم رہیں گے .