یو سی جلالپور شریف کے علاقہ ڈھیری ملیاراں کا واحد راستہ خراب

Mar 07, 2021

دھریالہ جالپ (نامہ نگار)یونین کونسل جلالپور شریف کے علاقہ ڈھیری ملیاراں کا واحد راستہ انتہائی خراب، گذرنے والے راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہلیان علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دیے انہوں نے کہا کہ یہ ڈھیری ملیاراں کا واحد مین روڈ ہے جو کہ کارپٹڈ ہونے کے باوجود چند نام نہاد اور شرپسند عناصروں نے دونوں اطراف مٹی ڈال کر گندگی اور غلاظت کی علامت بنا رکھا ہے جہاں سے بزرگوں اور خواتین کا گزرنا محال ہے کیونکہ یہ راستہ اب گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش عروج پر ہے جو پورے علاقے کو ڈینگی جیسی مہلک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ۔

مزیدخبریں