کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علمائ اسلام ضلع غربی کے امیرسابق پارلیمانی لیڈر مولاناعمرصادق،جنرل سیکرٹری مولانافخرالدین رازی،اورنگی ٹاؤن کے امیر استاذ عبداللہ بلوچ ،حافظ حبیب الرحمن خاطراوردیگررہنمائوں نیجمعیت علمائ اسلام اورنگی ٹاؤن یوسی11 ایم پی آر کالونی کے سرگرم کارکن حاجی سیدمحمداکرم آغا کی شہادت کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو? کہاکہ چوری اور ڈکیتی کے پے در پے وارداتوں کے دوران قتل کے واقعات سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ پھیل رہا ہے جبکہ ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے،شہری دن دیہاڑے مصروف ترین مارکیٹوں،بازاروں اورشاہراہوں میں بھی ڈاکووّں کے ہاتھوں لْٹتے اور قتل ہورہیہیں،عوام کی جان و مال کی حفاظت کرناحکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا بنیادی فرض ہے،جمعہ کو علاقہ مکینوں اور جے یوآئی نے احتجاج ریکارڈ کیا،ڈی آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کی قیمتی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور معروف تاجرحاجی سید محمداکرم آغا شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔