سعودی عرب پر8ڈرون حملے ناکام یمن،جھڑپیں،58حوثی باغی32فوجی ہلاک

جدہ (نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی) یمنی صوبہ مارب میں فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران 90 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 32 حکومتی فوجی اور 58 حوثی جنگجو شامل ہیں۔ ادھر 24 گھنٹے میں سعودی عرب پر حوثیوں کے 8 ڈرون حملے ناکام بنائے گئے۔ ترجمان عرب کولیشن نے میڈیا کو بتایا باغیوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ڈیفنس سسٹم سے ڈرونز کو مار گرایا۔ 

ای پیپر دی نیشن