ضلع بہاولپور کی پانچوں تحصیلوں میں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں مکمل اور فعال ہیں

اوچ شریف (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کے صدر شاہ رخ ملک اور جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ضلع بہاول پور کے پانچوں تحصیلوں میں پیپلزپارٹی کی تنظیمیں عرصہ دراز سے مکمل اور فعال ہیں اور پارٹی کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے لئے تمام تحصیلوں میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین، قواعد و ضوابط  کے مطابق پیپلزپارٹی کی ڈویژنل تنظیم  تحصیلوں اور یونین کونسل کی تنظیم سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی یہ اختیار ضلع اور صوبائی قیادت کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر 26 مارچ کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لئے ابھی سے تمام ضلعی و تحصیل عہدیدار یونین کونسل لیول پر تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن