ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان میں ذاتی خاندانی سیاسی مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرم قوتوں کے خلاف قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف قریشی نے سینیٹرز کے انتخابات پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا حکمران اور اپوزیشن جماعتیں عوامی قومی مسائل کو نظر انداز کرکے اراکین اسمبلی کو قابو کرنے میں مصروف تھی سینٹ کے نتائج عوام اور مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے ملک اور عوام کا مہنگائی بیروزگاری ناانصافی ٹیکسز یوٹیلیٹی بلوں میں ہوش ربا اضافے نے کچومر نکال دیا ہے ۔