میلسی(نمائندہ نوائے وقت) گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے محکمہ مال کے افسران اور پولیس فورس کے ہمراہ چک 73 ڈبلیو بی میں قبضہ گروپ سے سرکاری اراضی میں بنائی گئی پختہ عمارات اور کچے مکانات ٹریکٹروں کے ذریعے اپنی نگرانی میں مسمار کروا دیئے اور ناجائز قابضین محمد ارشد اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے سرکاری اراضی میں کاشتہ گندم کی فصل میں بھی ہل چلوا دیئے اور قبضہ گروپ کے تسلط سے ساڑھے 5کروڑ مالیت کی283 کنال 15 مرلے زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔