راولپنڈی( نیوز رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈی پی پی 18کی سینئرنائب صدرشازیہ ساجدنے کہاہے کہ عمرا ن خان آج ایک بارپھرجعلی وزیراعظم کے طورپرقوم کے سامنے آئے ہیں قومی اسمبلی سے جو اعتمادکا ووٹ لینے کاڈھونگ رچایاگیاہے یہ توایسے ہی جیسے چوراپنی چوری کوقانونی جوازدے رہاہو، عمران نیازی نے قومی اسمبلی میں غیرآئینی طورپرجعلی اعتمادکاووٹ لیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاپنے حلقہ میں خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ ساجدنے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرپی ٹی آئی کے غنڈوں کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،سینیٹرمصدق ملک اور خصوصاً مریم اورنگ زیب کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کی شدیدمذمت کی ہے۔